افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مکمل بند کر دینگے،وزیرداخلہ شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزٹویو)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی کا منصوبہ مکمل ہوتے ہی سیاست سے ریٹائر ہوجا وں گا پاکستان کی ترقی افغا نستان سےوابستہ ہے ایران اور فغانستان کے ساتھ سرحدمکجمل بند کر دینگے راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے پندرہویں وزرات پر فخر ہے کوئی عمران خان کو نہیں کہہ سکتا وہ کرپٹ ہے میں نے رکشہ چلانے والے کو عمران خان سے ٹکٹ دلوایا ثابت کیا لال حویلی غریب کے ساتھ چلتی ہے میں نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی سیاست کرتا رہا آج سے آزاد کشمیر کی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کرتا ہو وعدہ کرتا ہوں متروکہ وقف املاک کی ساری جائیدادیں نیلام کردوں گا پہلے راولپنڈی کا تعلیم میں ستائیسواں نمبر تھا آج میرا شہر نمبر ون ہے عمران خان کے اسمبلی کے خطاب کے بعد ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے پاکستان کی ترقی افغانستان سے وابستہ ہے ہم افغانستاں میں امن چاہتے ہیں ایران اور افغانستان کے ساتھ اسی سال سرحد مکمل طور پر بند کر دیں گےمجھے فخر ہے عمران خان میری بات مانتا ہےعمران خان کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں عمران خان نے مجھے اہم ترین وزارت دی ہے میں بتا نہیں سکتا کہ کشمیریوں  کے لئے میری قربانیاں ہیں میں نے کبھی کشمیریوں سے ووٹ نہیں مانگا آج ایک مزدور کے لئے ووٹ مانگامجھے اللہ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہےمیں مالشیا نہیں جو وزارت کا بھوکا ہواپوزیشن عمران خان کے لئے تر نوالہ ہےیہ اپوزیشن عمران خان کا اگلے الیکشن میں بھی مقابلہ نہ کر سکے گی میں واحد وزیر ہوں جو کیبنٹ میں دالوں گھی اور آٹے کا ریٹ بتاتا ہوں مجھے عمران خان نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا مگر میں نے کہا پنڈی چھوڑ کر مزید بھاری نہ ہو جاوں نالہ لئی پراجیکٹ مکمل ہوتے ہی سلیوٹ مار کر سیاست سے علحدہ ہو جاوں گاان انجن دھواں دیں رہا ہے یہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان مقابلہ نہیں کر سکتےمجھے پتہ ہے ملک میں مہنگائی ہے میں آٹے دال کا بہاؤ بتاتا ہوں کابینہ میں میرا مذاق اڑایا جاتا ہےمیرا صرف اب نالہ لئی کا پراجیکٹ رہ گیا ہےجس دن یہ پراجیکٹ مکمل ہو گا میں الیکشن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گاکشمیریوں گھبرانا نہیں عمران خان کے بعد سب سے زیادہ آپ کا خیال رکھوں گا شیخ رشید نے کہا کہ یہاں آواز تھی کہ کشمیری اپنا ووٹ بیچتا ہے ہم نے یہ تاثر ختم کیا مجھ سے وعدہ کرو کہ کشمیر کے الیکشن میں بلے کو ووٹ دو گا وعدہ خلافی کی تو لال حویلی کے موکل تمہیں پکڑ لیں گے میں پیر فقیر والا آدمی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں