افغانستان کا سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو واپس بلانےکا فیصلہ افسوسناک ہے،پاکستان

 اسلام آباد (نیوٹویو) پا کستان کے دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے اپنے سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو واپس بلانے کا افغانستان حکومت کا فیصلہ بدقسمتی اورافسوسناک ہےاسلام آباد میں سفیر کی صاحبزادی کے اغوا اور تشدد کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں اعلی ترین سطح پر اس ضمن میں پیش رفت کو دیکھا جارہا ہے۔ سفیر، ان کے اہل خانہ ، سفارتی عملے اور پاکستان میں افغانستان کے قائم قونصل خانوں کے لئے حفاظتی انتظامات میں مزید اضافہ کردیاگیا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کی اور انہیں اُن اقدامات سے آگاہ کیا جو حکومت پاکستان اس ضمن میں کررہی ہے اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں