افغان اورعراق جنگ کے خالق سابق ا مریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈا نتقال کر گئے

نیویارک (نیوزٹویو)افغان اورعراق جنگ کے خالق اورمنصوبہ ساز سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88سال کی عمر میں چل بسے وہ دو مرتبہ امریکہ کے وزیردفاع کے منصب پر فائز رہے پہلے وہ 1975میں امریکی صدر جیرالڈ فورڈ اوربعدا زاں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دورِ حکومت میں وزیرِ دفاع کے منصب پر فائز رہےوہ نائن ا لیون حملے کے تناظر میں افغان اور عراق جنگ کے خالق اورمنصوبہ سازوں میں سے تھے رمز فیلڈ کا انتقال نیو میکسیکو کے تاؤس نامی قصبے میں ہوا جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔اُن کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈونلڈ رمز فیلڈ انتقال کر گئے ہیں۔ وہ منجھے ہوئے مدبر، مخلص انسان، اچھے شوہر، نامور والد، دادا اور پر دادا تھے۔ انتقال کے وقت اہل خانہ ان کے سرہانے موجود تھے۔رمز فیلڈ ویتنام کی لڑائی کے دوران خدمات بجا لانے والے طاقتور ترین وزیرِ دفاع رابرٹ مکنمارا کی سی شہرت کے مالک تھے۔ انہوں نے عالمی امور کی بجا آوری کے میدان میں بش انتظامیہ کو ایک طاقتور انداز بخشا۔ان کی وزارت کے دوران امریکی افواج عراق کے صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب رہیں لیکن بعدازاں وہاں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہیں۔ عراق جنگ کے آغاز سے قبل رمز فیلڈ نے معرکے کی اہمیت کا مقدمہ لڑا اور مارچ 2003 میں عراق کے خلاف عسکری کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مشتبہ عراقی ہتھیاروں کے باعث درپیش خطرات سے خبردار کیا۔ تاہم نشاندہی کردہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کبھی دریافت نہیں ہو پائے۔رمز فیلڈ بش دور کے نائب صدر ڈک چینی کے قریبی حلیف خیال کیے جاتے تھے، جو 70ء کی دہائی میں رچرڈ نکسن اور فورڈ کے دورِ صدارت میں رمز فیلڈ کے ساتھ کام کر چکے تھے۔رمز فیلڈ امریکی بحریہ میں بطور پائلٹ بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ انہوں نے نیٹو کے لیے امریکی سفیر کے طور پر فرائض انجام دیے تھے اور وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن بھی رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں