افغان حکومت سفیرکوواپس بلانےکے فیصلےپرنظرثانی کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود

 اسلام آباد (نیوزٹویو) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پا کستان افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ تشد د کے ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لا ئے گا افغان حکومت سفیراور سفارتکاروں کو واپس بلانےکے فیصلے پرنظرثانی کرے افغان سفیر اور سنئیر سفارت کاروں کو واپس بلانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہواہے گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو 16 جولائی 2021 کو ہونیوالے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیاوزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی وزارتِ خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہےپاکستان میں قائم، افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہےہمیں توقع ہے کہ افغان حکومت، پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی سنجیدہ کاوشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افغان سفیر اور سینئر سفارتکاروں کو پاکستان سے واپس بلانے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے اس واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیاافغان وزیر خارجہ نے افغان سفارت خانے اور قونصلیٹ کی سیکورٹی بڑھانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہاافغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے استحکام کیلئے پر عزم ہےدونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں