افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو،اسلام آباد میں مزید 1500کیمرے لگانے کا فیصلہ،وزیرداخلہ

 اسلام آباد (نیوزٹویو)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کےساتھ مل کر داسو واقعہ کی تحقیقات کررہےہیں، چمن بارڈر پر تمام ناکوں پر پاک فوج موجود ہے پاک سرزمین کوافغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے افغانستان سےبھی یہی توقع رکھتےہیں۔ بھارت نے افغان سفیرکی بیٹی کےاغواکیس کوبہت اچھالا ہے بھارت پاکستان کوبدنام کرنے کیلئےاپنےمیڈیاکواستعمال کرتاہے معاملے کی کڑیاں مل رہی ہیں ملزمان ایک دوروز میں گرفتار کر لیے جا ئینگے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیرداخلہ نے کہا کہ داسو کے واقعہ کی مشترکہ تحقیقات چل رہی ہیں اور کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیم داسو گئی تھی، جس میں پاکستان اور چین کے 15،15 ارکان شامل ہیں چینی وفد نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا ہے کہ ’ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔پاکستان میں مقیم کسی بھی چینی کو سیکورٹی ہو تو درخواست دیے جانے پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی وزیرداخلہ  نے کہا کہ بھارت اس معاملے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے انڈین سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر کو اچھالا جا رہا ہے بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مزید 1500 کیمرے لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں