اسلام آباد (نیوزٹویو)پا کستان میں افغانستان کے سفیرنجیب اللہ کی بیٹی کو نامعلوم ا فراد نے اغوا کرلیا تاہم بعدا زاں اسے ایف نائن پا رک کے گیٹ نمبر تین پر چھوڑگئے جہاں سےاسے افغناستان کے سفارت خانے کا ملازم آکر سا تھ لے کر چلا گیا بعدازاں پولیس کو اطلاع کی گئی جس پر لڑکی کامیڈیکل کرایا گیا جس میں جمسمانی تشد د سامنے آیا ہے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روزافغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی نامعلوم افراد ستائیس سالہ سیلسلہ خیل کو ہاتھ پاوں باندھ کر گاڑی میں لے گئےاس دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا واقعہ گزشتہ روز دوپہر کوڈھائی بجے کے قریب رانا مارکیٹ تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش ایا۔ نامعلوم افراد کی جانب سے پچاس روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کمونسٹ ہونے سے متعلق تحریربھی درج تھی اطلاع پر لڑکی کو ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین کے قریب سے حکمت نامی شخص افیشل گاڑی میں لے کر گیا۔۔ پمز ہسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔
