آزاد کشمیر (نیوزڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فوج طلبی کی درخواست کی گئی۔ 22 سے26 جولائی تک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر متعین رہیں گے۔ فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز، ایف سی سمیت سول آرمڈ فورسز کی مدد بھی حاصل رہے گی
