الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی میں پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم عمران خان کوشوکازنوٹس

 اسلام آباد ( نیوزٹویو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین پا کستان تحریک انصاف کے طورپرانٹراپارٹی الیکشن (پارٹی الیکشن) نہ کرانے پر شوکاز ںوٹس جا ری کر دیا ہے کیوں نہیں کرائےالیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت  13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی الیکشن کمیشن سے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالودود خان کے دستخطوں سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں وزیراعظم عمران خان کو بحثیت چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف شوکاز نوٹس میں وضا حت مانگی گئی ہے کہ ا نہوں نے اپنی پارٹی کے اندر ابھی تک الیکشن کیوں نہیں کرا ئےالیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے اور کہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے وا ضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں