انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے، عبدالرشید سلہریا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آر اوز کو پابند کیا ہے کہ نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں