انسٹاگرام نے صارفین کو جنسی، پرتشدد اور حساس مواد پر کنٹرول کا اختیار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسٹاگرام نے صارفین کو ایکسپلور والے حصے میں جنسی، پرتشدد اور حساس مواد پر کنٹرول کا اختیار دے دیا۔ انسٹاگرام نے سیٹنگز میں نیا آپشن متعارف کروایا ہے جو کہ sensitive content controlکے نام سے ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر اخلاقی، حساس اور پر تشدد مواد کو اپنی پروفائل پر آنے سے روک سکیں۔ انسٹاگرام کے مطابق اگر دکھائی دینے والا مواد ایپ کی تجاویز کے منافی ہے اور صارف کی پسند کے خلاف ہیں تو باآسانی اب اسے محدود کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے آپ انسٹاگرام کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں، اس کے بعد آپ کو sensitive content control کا آپشن دِکھائی دے گا اس کا انتخاب کرنے کے بعد تین مزید آپشنز اسکرین پر موجود ہوں گے۔پہلا آپشن Allow اسے اِن ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس قسم کا مواد دکھائی دے گا۔ دوسرا آپشن Limit اس آپشن میں ایسے مواد کی تعداد قدرے کم ہوجائے گی۔ تیسرا آپشن Limit even more اس میں اس طرح کے مواد کی تعداد بالکل ہی محدود ہوجائے گی۔ تاہم کمپنی کی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے الاؤ کا آپشن موجود نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں