لیڈز(نیوزٹویو) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے کھیلتے ہو ئے پاکستان کو جیت کے لیے 201رنز کا ہدف دیا ہے پا کستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لیڈز میں جا ری ہے پاکستان نے خلاف ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جوس بٹلر نے کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گری جب جیسن رائے 10 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملان ایک رنز بناکر عماد وسیم ہی کا شکارہو ئے معین علی 36 رنز بنا کر محمد حسنین کا شکار بنے۔ ان کا کیچ بابر اعظم نے لیاجوزبٹلر شاندار 59 رنز بنا کر محمد حسین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔جونی برسٹو 13 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ ان کا کیچ فخر زمان نے لیا۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے جبکہ انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔پاکستان کو ابھی تک تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے
