اٹلی نے2022کےلیے پاکستان کو سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شام کر لیا،پاکستانی سفیرسلیم جو ہر

اٹلی (نیوزٹویو) اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ اطالوی حکومت نے پاکستان کو سال 2022 کے لئے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کردیا ہے۔سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبر فورس کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے مالی سال 2020-21 میں پاکستانی ورکرز نے تاریخ کی بلند ترین سطح 601 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے جبکہ مالی سال 2020-21 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں ٪9.1 اضافہ ہوا اٹلی میں پا کستان کے سفیرجوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اٹلی کو برآمدات گزشتہ مالی سال میں 786 ملین ڈالر رہی جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے وبا کے باعث غیر یورپی ممالک سے اٹلی کی درآمدات میں ٪14 کمی ہوئی پاکستان نے 300 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا پاکستانی سفیر نے کہا کہ مالی سال2019-20 کے مقابلے میں پاکستان کے تجارتی سر پلس میں ٪49 اضافہ ہوااٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ ٪37.4 جبکہ بھارت کا صرف ٪12 رہااٹلی میں پاکستانی باسمتی کو زیادہ پسند کیا گیا پاکستانی سفیر نے کہا کہ اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں  گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں