اپنے فوجی بھائیوں اوربیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں،جتنا بڑا محب وطن اتنا ہی بڑا غدارکا لقب،مریم نواز

حویلی /فارورڈکہوٹہ(نیوزٹویو) مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اپنے فوجی بھا ئیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہوں ہم اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ ہیں صرف چند لوگوں نے آئین سے تجاوز کیا جن کا نام نوازشریف نے لیا ہے پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنے ہی بڑے غدار کا لقب دیا جاتا ہے پیر کوآزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئےمریم نوازنے کہا کہ میڈیا کا ایک حصہ جو پروپیگنڈہ پر مامور ہے، ان سے مجھے یہی سننے کو ملتا تھا کہ فوج نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ہےاس الیکشن مہم کے دوران  ہر فوجی جوان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر میرا استقبال کیاانھوں نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں ہر سال ریکارڈ اضافہ ہوتا تھا لیکن آج فوجی جوانوں کی گھروں میں بھی فکریں ہیں۔میرے فوجی بیٹو، میرے بھائیو آپ کو دنوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتی ہوں لیکن ایک بات یاد رکھنا جہاں ہم آج اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہیں اگر ان چند لوگوں نے جن کا نواز شریف نے نام لیا، نے آئین کی حدود سے تجاوز کیا تو مریم نواز چپ بیٹھے گی اور نہ ہی نواز شریف خاموش بیٹھے گا۔ اقوام متحدہ میں برہا ن وانی کا مقدمہ لڑنے والے نواز شریف کوغدارکہا گیا انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر مقبوضہ کشمیر کےشہید بیٹوں کے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔سلیکٹڈ کی طرح آپ کو نریندر مودی کے حوالے نہیں کریں گے، نواز شریف اور یہاں آپ کے بھائی آپ کا مقدمہ لڑیں گےکشمیر کا مقدمہ صرف نواز شریف لڑ سکتا ہے، یہ مقدمہ کمزور نہیں ہے، آج کل کشمیر کا جعلی وکیل عمران خان ہےنواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، ہم لےکر رہیں گے آزادی، ہم چھین کر رہیں گے آزادی، صرف آزادی ہی نہیں لیں گے بلکہ نواز شریف کی قیادت میں ہم سب مقبوضہ کشمیر جائیں گےانہوں نے کہا کہ میں 13 روزسے مہم چلا رہی ہوں، گھر نہیں گئی، یہ میرا گھر ہے، میں نے کسی پیسے والی مشین کے ساتھ جلسہ نہیں کیا، مبارک دیتی ہوں چوہدری محمد عزیز 25 جولائی کا الیکشن جیت گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے باغ میں سرکاری جلسہ کیا، تم آزاد کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنا کر اس کا جھنڈا چھیننے آئے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں