اکشے کمار کی نئی فلم “بیل بوٹم” آئندہ ماہ تھیٹرز کی زینت بنے گی

انڈیا (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم اندسٹری کے جانے مانے نام اکشے کمار کی نئی فلم کی ریلیز مسلسل منسوخی کے بعد اب حتمی طور پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بیل بوٹم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز ہونی تھی جو اب آئندہ ماہ تھیٹرز کی زینت بنے گی۔ اس حوالے سے اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انھوں فلم کا ایک چھوٹا سا ٹیزر بھی شیئر کیا۔ انھوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان یوں کیا کہ بڑی اسکرین پر آپ کو محظوظ کرنے کا ہمارا مقصد، تاریخ 19 اگست 2021، فلم بیل بوٹم کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں