اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، متھیرا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل متھیرا کا ماننا ہے کہ ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پربیٹھے رہنا ہے۔ متھیرا کا ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اسٹائل ایوارڈز اور اداکاروں کی مقبولیت سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کلپ میں متھیرا نے میزبان نعمان اعجاز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  کٹھ پتلی قسم کے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نظر آئیں، لیکن اگر آپ کو شہرت ملنی ہے تو وہ گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے۔ متھیرا نے کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اداکاروں کو ایوارڈ میں دیکھ کر کہتے کہ آپ بہت پیاری ہیں،  لیکن جب یہ اداکارائیں پیچھے مڑتی ہیں تو ان کے لیے انہی لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ اوہ مائی گاڈ یہ کیوں لی؟ لہٰذا میرے خیال میں اس سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر بیٹھے اور ان سب چیزوں کو نظر انداز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں