اگلے انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا۔ اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے جارہی ہے۔ اگلے انتخابات میں سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ملزم کے والد کو گرفتار کیا ہے۔ ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نور مقدم کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسی ہفتے کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔ ملزمان کے نام فوری طور پر پی آئی این ایل میں ڈال دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں