لاہور (نیوز ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا دیتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کا اہلیہ سارہ کی تصویر پر کیا گیا ایک تبصرہ خاصہ وائرل ہو رہا ہے جس میں عاطف کا کہنا ہے کہ کون ہے یہ لڑکی، جو میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا دیتی ہے۔ تبصرے کی اگلی لائن میں عاطف نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔ عاطف کا تبصرہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا چکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
