ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی ایمبولینس خیرپور سے مل گئی، ڈرائیور تاحال لاپتہ

لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی ایمبولینس اور ڈرائیورکے مبینہ اغوا کے بعد ایمبولنس ضلع خیرپور سے مل گئی ہے۔ انچارج ایدھی سینٹرکے مطابق ایمبولینس اور ڈرائیورکے مبینہ اغوا کی تلاش کے دوران ایمبولنس ضلع خیرپور کے علاقے سے مل گئی ہے لیکن ڈرائیور عمران کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ لاڑکانہ سینٹرکے انچارج کا بتانا ہے کہ دو دن قبل اغوا کاروں نے ڈرائیور عمران ماچھی کے فون سے بات کراکر اغوا کی تصدیق کی تھی۔ پولیس کے مطابق میت خیرپور لے جانے والی ایمبولیس ڈرائیور سمیت دودن قبل لاپتا ہوگئی تھی جس کے بعد سے ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں