ایف آئی اے کے گریڈ 16اور17کے 125افسران کی اگلے گریڈوں میں ترقی

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) کے 125 افسران کو ترقی مل گئی ۔ وزارت داخلہ نے گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دی ،افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16 کے 59 افسران کو گریڈ 17 میں ترقی دی گئی جبکہ گریڈ 17 کے 66 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا یے کہ ڈیپارٹمنل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر افسران کو ترقی دی گئی ،ڈیپارٹمنل پرموشن کمیٹی کے دو اجلاسوں میں افسران کی پرموشن زیر بحث آئی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں