بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق

منڈی بہاءالدین (نیوز ڈیسک) منڈی بہاءالدین میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے ماجھی میں بارش کے بعد پنکھا چلانے کے دوران بیوی کو کرنٹ لگا اور بیوی کو بچاتے ہوئے شوہر کو بھی کرنٹ لگ گیا جس سے دونوں کا انتقال ہو گیا۔ خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں