بجلی کی مین سپلائی میں آتشزدگی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ڈھوک سیداں کے علاقے میں بجلی کی مین سپلائی میں آتشزدگی کے باعث علاقے کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں تاحال موقع پر نہ پہنچ سکی۔ مین سپلائی میں لگنے والی آگ نے کھمبے کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واقع پر مزید کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں