برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کورونا وائرس سے متاثرہ فرد سے رابطے میں آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔ کنگسٹن پیلس کے مطابق شہزادی کو کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ شہزادی کو وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وہ تمام حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہیں اور خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے سینٹ پال کیتھڈرل میں نیشنل ہیلتھ سروس کو وبا سے نمٹنے کے لیے خراج تحسین پیش کیے جانے کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں