برطانیہ کے وزیرصحت کورونا ویکیسین کی دوخوراکوں کے باوجود کورونامیں مبتلا

لندن(نیوزٹویو) برطا نیہ کے پاکستانی نژادوزیر صحت ساجد جاوید ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے گزشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آ گیا ہےساجد جاوید نے کورونا کی پہلی ویکسین 17 مارچ اور دوسری ویکسین 16 مئی کو لگوائی تھی۔برطانوی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا نتائج مثبت آنے کی اطلاع دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی ویکسین لازمی لگوائی تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔انہوں نےبتایا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باعث ان میں کورونا کی علامات انتہائی کم ہیں۔

 وزیرصحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ  انہیں بیماری کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا۔ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور گھر سے ہی اپنی خدمات سرانجام دوں گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے باعث ان میں کورونا کی انتہائی معمولی علامات ہیں تاہم امید ہے وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں