برہان موٹروےپرحادثہ پولیس اہلکارسمیت 5افراد زخمی

اسلام آباد(نیوزٹویو)برہان کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹروے پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوگئے چار زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور اور شدید زخمی موٹروے پولیس اہلکار کوپمز اسپتال منتقل کردیا گیا  ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق اہلکار  شام روم دانش نامی شہری کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے پر مدد کے لیے پہنچا تو پیچھے سے آنے والی کار بے قابو کر موٹروے پولیس کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سائیڈ پر کھڑے موٹر وے پولیس اہلکار اور شہری ٹکرا کر الٹ گئی جس سے موٹر پولیس اہلکار شاہ روم ،شہری دانش اور کار میں سوار چار تین افراد بھی زخمی ہوگئے چار زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور اور شدید زخمی موٹروے پولیس اہلکار کو پمز منتقل کیا گیا ہے حادثہ کرولا کار کے ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں