بندر سکول میں گھس کر پرنسپل کی کرسی پر براجمان

مدھیا پردیش (نیوز ڈیسک) ابندروں کی شرارتوں اور چالاکیوں سے بے شک ہر شخص واقف ہے اور  یہ انسانوں کی توجہ سمیٹنے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش سے نٹ کھٹ بندر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کے چہروں پر خوب مسکراہٹ بکھیری۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر ایک اسکول میں داخل ہوکر پرنسپل کے کمرے تک رسائی حاصل کرلیتا ہے جس کے بعد پرنسپل کی کرسی پر براجمان ہوکر کبھی کرسی کے پلاسٹک سے چھیڑ خانی کرتا ہے تو کبھی اس کے اندر چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب اساتذہ مسلسل اسے وہاں سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے بعد ایک خاتون ٹیچر اسے کمرے سے بھگانے میں کامیاب ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں