بھارتی وزیرخارجہ کی فیٹف کوپاکستان کے خلاف سیاسی ہتھیار کےطورپراستعمال کی تصدیق

نئی دہلی(نیوزٹویو) بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کے اس دعویٰ کی با لاخر تصیدیق کر دی ہے بھارت کی سیاسی مداخلت اور دباؤ پر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ پررکھا گیا ہے بھارتی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں اعتراف کیاہے کہ بھارت نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کیا ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کے اس اعترافی بیان کے بعد فیٹف کی غیر جانبداری پر سوال اٹھ گیا ہے کیو نکہ فیٹف خود کو غیر جانبدار فورم قرار دیتی ہےبھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کے اعتراف کے بعد پاکستان نے مسئلہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ۔بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا اورہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ بھی کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گاانہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں