بھارت سے تربیت حاصل کرنے والے دہشتگر کی کراچی سنٹرل جیل میں پرسرار ہلاکت

کراچی (نیوزٹویو)بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے ٹریننگ حاصل کرنے والا دہشت گرد کراچی کی سینٹرل جیل میں پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا جیل ذرا ئع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید ملزم نعیم کا تعلق  ایم کیو ایم سے تھا صبح 5 بجے ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اس کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا لیکن صبح ساڑھے آٹھ بجے دوران طبی امداد ملزم دم توڑ گیا ملزم نعیم احمد کو سی ٹی ڈی نے دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار کیا تھا جیل ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتار کیاگیا تھا ملزم کے اہم بیانات کے بعد انیس ایڈووکیٹ فاروق ستار اوردیگرکو طلب کیا گیا تھاملزم کی جانب سے دوران تفتیش انتہائی اہم انکشافات بھی کئے گئے تھے پولیس ذرا ئع کے مطابق ہلاک ملزم کی موت کا سب پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ ئےگاملزم کی لاش قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد منتقل کی جائے گی ملزم کی پرسرار ہلاکت کے بعد پولیس کو  فاروق ستار ا ورا نیس ایڈووکیٹ کے خلاف ملزم کی جانب سے اپنے بیان میں عائد کیے گئے ا لزامات کو ثا بت کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے اور شک کا فائدہ دونوں رہنماوں کو مل سکتا ہے  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں