بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری کے باعث لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)  بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری کے باعث لوگ بینائی سے محروم ہونے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہری کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نامی موذی بیماری کا شکار ہونے لگے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  بھارت میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد بلیک فنگس نامی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے اور بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے۔ سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں