بھارت کے خلاف شواہد ہر فورم پر پیش کریں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شواہد ہر فورم پر پیش کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شواہد ہمارے پاس موجود ہیں اور یہ شواہد ہم ہر فورم پر پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور ہم بتائیں گے کہ کس طرح بھارت دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ کررہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے اور کورونا کے دوران جو ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں اس میں وہ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں