بھمبر(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے یہ لوگ عوام کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولو میچ کھیل رہے ہیں پولوتو بادشاہوں کا کھیل ہےبدقسمتی سےہم غلط راستےپر چلےگئےتھے، بھیک لینےوالے کی کوئی عزت نہیں کرتا، میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں۔آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے ایسی اداکاری کی کہ ہماری کابینہ کی خواتین نے بھی رونا شروع کردیا لیکن نواز شریف کو جیسے ہی لندن کی ہوا لگی وہ ٹھیک ہو گئے۔ آج ناصرف نواز شریف بلکہ ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں نواز شریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے فرار ہو گیا تھا۔ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو کس چیز کا خوف ہے۔کسی جج کو فون نہیں کرتا کہ تین سال نہیں پانچ سال سزا دومجھے مقابلہ کرنا آتا ہےاور میں عوام کی حمایت سے ان مافیاز کو شکست دے کر دکھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر لیڈر ایماندار ہو تو وہ کسی کو بھی پیسے نہیں بنانے دے گا۔ دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس ملک میں کرپٹ حکمران ہوں وہاں ہمیشہ غربت ہوتی ہے۔ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔ وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون تھا۔ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قوم حق اور سچ کے نظریے کے ساتھ بنتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی مظالم کیخلاف کھڑے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں کہ کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے، میرے نبیﷺکی شریعت پر چلیں، شریعت پر چلنے سے انسان بڑآدمی بن جاتا ہے، چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے، بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایاجاسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ختم نہیں ہوا، اس لئے سب ماسک لازمی پہنیں کیونکہ صرف ماسک پہن کر ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔