بینک سے رقم نکلوانے سمیت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فنانس ایکٹ 2021 کے تحت بینک سے رقم نکلوانے سمیت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیئے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک یا انٹرنیشل ہوائی سفر، معدنیات، استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری، سی این جی اسٹیشنز  اور کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ملک رقوم بھجوانے پر بھی ودہولڈنگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ 5 منٹ سے زائد فون کالز پر 75 پیسےکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی گئی ہے۔ایف بی آر کے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے ترامیمی نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری ٹیکس دہندگان کے لیے بزنس اکاؤنٹ کی فراہمی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔  قابلِ ٹیکس آمدنی پر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اُنہیں گرفتار کیا جائے گا، ٹیکس کی چوری کا تعین تھرڈ پارٹی کے طریقے کے ذریعے ہوگا۔ ایف بی آر نے سال 2021 کے لیے آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم بھی جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ گوشوارے آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے اسمارٹ فونز سے بھی 30 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں