بیوی کو اپنے شوہر سے سوائے وقت کے اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا، منیب بٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے میاں بیوی میں رشتہ خراب ہونے کی 80 فیصد وجہ مردوں کو قرار دیا ہے۔ اداکار نے میاں بیوی کے باہمی تعلق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کو اپنے شوہر سے سوائے وقت کے اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیوی کو محض توجہ، دھیان اور وقت کے علاوہ کچھ نہیں درکار ہوتا۔ اگر وہ سارے دن کی باتیں آپ کو بتانا چاہ رہی ہے تو آپ سن لیں، آپ کے علاوہ اس کے پاس اور ہے ہی کون، یا تو وہ اپنی ماں کو فون کرے گی یا آپ کو بتائے گی۔ منیب بٹ نے اعتراف کیا کہ کسی بھی رشتے کے خراب ہونے کی 80 فیصد وجہ مرد ہوتے ہیں۔ عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورت بری نہیں ہے۔ مرد میں ہی خامیاں ہیں۔ انہوں نے مردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مرد ایسے ہوتے ہیں جو گھر میں خرچہ بھی نہیں دیتے، نا ہی وقت دیتے ہیں، بیوی اور بچوں کو گھر میں چھوڑ کر باہر عیاشی کرتے ہیں تو یہ تمام جراثیم مردوں میں پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں