باجوڑ (نیوز ڈیسک) راغگان ڈیم میں تین کشتیاں ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راغگان ڈیم میں ایک کشتی ڈوبی تھی جس کی مدد کےلیے جانے والی 2 کشتیاں بھی ڈوب گئیں جب کہ ریسکیو والی کشتیوں میں سوار 7 افراد بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 20 سے زائد لاپتا ہیں۔ دوسری جانب ڈیم کے ناقص انتظامات کے خلاف راغگان بازار میں عوام نے احتجاج بھی کیا۔
