ثمینہ احمد کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ ثمینہ احمد کے شوہر اور اداکار منظر صہبائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری پیاری اہلیہ ثمینہ احمد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔ انہوں نے ثمینہ احمدکی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس سے کہیں زیادہ حقدار ہیں۔ خیال رہے کہ 10 جولائی کو پاکستان ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ کی جانب سے سندھ گورنر ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں اداکار برادری کے چار سینئر افراد بیگم ثمینہ احمد، بیگم خورشید شاہد (مرحوم)، قوی خان صحاب اور طلعت حسین صحاب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  سے نوازا گیا۔ اس موقع پر معزز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایکٹ میرٹ آف آنر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں