جرمنی اور بیلجئیم میں سیلاب سے کم از کم 120 افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے

جرمنی (نیوز ڈیسک) مغربی یورپ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 120 افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ریسکیو عملہ نے سیلاب سے ممکنہ طور پر بچ جانے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ جرمنی اور بیلجئیم میں ریکارڈ بارش کے باعث شدید سیلاب آنے کے بعد سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔شدید بارش اور سیلاب نے سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور نیدرلینڈ  میں بھی تباہی مچائی ہے۔سیلاب سے جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے۔ جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے  ہفتے کے روز سیلاب سے متاثرہ ایک علاقے کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ  سیلاب کی تباہی دیکھ کر”ششدر” رہ گئے ہیں۔مسٹر اسٹین میئر نے کہا کہ سیلاب نے ہر جگہ تباہی مچائی ہے بہت سے لوگوں نے وہی کھو دیا ہے جو انہوں نے ساری زندگی میں تعمیر کیا تھا۔جگہ جگہ سیلابی پانی کھڑا ہونے کے سبب جرمنی میں ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔سیلاب کے باعث جرمنی میں فون نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور ایک لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی کٹ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں