جس پارٹی کا لیڈراوراسکی جائدادیں باہرہوں وہ کشمیریوں کے لیےکیا سٹیںڈ لے گا،وزیراعظم عمران خان

باغ (نیوزٹویو)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نےایسی اداکاری کی کہ کوئی ہالی ووڈ میں بھی نہیں کرسکتا۔ جس پارٹی کا لیڈر اور اس کا پیسہ پاکستان میں نہ ہووہ کبھی کشمیریوں کے لیے کھڑا نہیں ہوگا میری جائیدایں باہر ہوتیں تو امریکہ کو نا ں نہیں کہہ سکتا تھا پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا کشمیر کےضلع باغ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ شخص جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر برطانیہ چلا گیا انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی ہے۔ یہ کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا کہ معصوم شکل بناکرعلاج کےلیے بیرون ملک نکل جائیں۔ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں کیوں کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہ ہو ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔  انہوں نے کہا کہ لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے اور قوم ایک نظریے سے بنتی ہے۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کے آخر تک آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال میں10 لاکھ روپےتک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔ ہیلتھ انشورنس کسی بھی غریب خاندان کےلیے ایک بڑی نعمت ہے۔ ہم کامیاب پاکستان پروگرام شروع کررہےہیں، کامیاب پاکستان کے تحت غریب اور کمزور طبقے کو بغیر سود کے قرضہ دیا جائیگا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ملازمین اور مزدوروں کو قرضےملیں گے خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھے پیسے بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پوری دنیا مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے اور ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔ مودی نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کے لوگوں پر مزید ظلم شروع کیا جس دنیا سمجھ رہی تھی کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گھٹنے ٹیک دیں گے مگر ان کا جذبہ ایمانی تھا۔ بھارت میں تمام اقلیتوں کو آر ایس ایس کے نظریے سے خطرہ ہے لیکن سب سے زیادہ خطرہ خود بھارت کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ لا الہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے اورکمزور قوم کو عظیم قوم بنا دیتا ہے۔ مدینے کے لوگ غریب تھے مگر خود دار تھے اور کسی کے سامنے جھکتے نہیں تھے مگر اب پاکستان جو بننے جارہا ہے وہ اب دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں