جنت مرزا نے ایوارڈ شوز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ایوارڈ شوز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ملک بھر میں کئی عرصے سے معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کیے جانے پر پابندی لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اسی حوالے سے ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی۔ جنت مرزا نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ایوارڈ شوز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جہاں غیر اخلاقی لباس اور اسٹیج پر ڈانس کرنا سب عام بات ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا پھر ان شوز پر بھی پابندی لگادینی چاہیے۔ جنت مرزا کی یہ اسٹوری انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں بعض صارفین ان سے متفق دِکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں