جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے بھی منگنی کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) پاکستان کی مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر نے بھی منگنی کرلی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔ سحر نے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘زندگی حسین ہے’۔ اس کے علاوہ بھی اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر عُمر شہزاد کے ساتھ دیگر تصویریں شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں اُنہوں نے اظہارِ محبت والے ایموجیز بنائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں