جوڈیشل کمپلیکس، تعمیرکےآٹھ سال بعد ا فتتاح،عدالتیں بنانا وازرت قانون کا کام ہے،فروغ نسیم

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے فیڈرل جوڈشیل کمپلکس کا افتتاح کر دیا جوڈیشل کمپلیکس 2013میں مکمل ہو ا اورآج تقریبا آٹھ 8سال بعد اس کی عمارت کا افتتاح کیا گیا ہے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ا فتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عدالتیں بنانا وزارت قانون کی ذمہ داری ہے مجھے بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون سروس منسٹری ہےوزارت قانون میں ہر دن سے سو سے ڈیڑھ سو ریفرنس آتے ہیں ہر منسٹری چاہتی ہے کہ ان کو وزارت قانون سےمنظوری مل جائے وا ضح رہے کہ اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل کمپلکس 2013 میں پوری ہوئی جوڈشیل کمپلکس میں 120 ممبران سے زائد کا اسٹاف ہے یہ وزارت قانون کی ذمہ داری ہے کہ عدالتیں بنائیں، وکلاءکو پیار محبت سے رکھیں وزارت قانون نے وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجراءسے سالوں تک لٹکنے والے معاملات کودنوں تک محدود کردیا ہے   وزارت قانون میں وکلاء کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں