جوڈیشل کمیشن کی سپریم کورٹ کےجج کے لیے بلوچستان کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی سفارش کردی جبکہ سپریم کورٹ کے دوسرے جج کے تقرر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کے نام پراتفاق نہیں ہوسکا ہے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس محمد علی مظہر کے  دوناموں پرغور کیا گاوا ضح رہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منظور احمد ملک کی ریٹائرمنٹ کے باعث 2 نشستیں خالی ہیں ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کا معاملہ ملتوی کر دیا گیا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی تقرری کا معاملہ حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں