اسلام آ باد( نیوز ٹویو) وفاقی دا رلحکومت میں جوڑے پر تشد د میں مزید ا نکشافات سامنے آئے ہیں ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کر کے تیرہ لا کھ روپے و صول کر چکے تھے اور مزید کا مطالبہ کر رہے تھے اس واقعہ کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے جمعہ کو ملاقات کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا. ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں. مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے اسکےعلاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی
