جو پاکستان کا سوچے کا وہ بلوچستان کا بھی ضرور سوچے گا، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے بلوچ عسکریت پسندوں سے بھی بات چیت کا عندیہ دیدیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کا سوچے کا وہ بلوچستان کا بھی ضرور سوچے گا۔ بلوچستان ميں عسکريت پسندوں سے بھی بات کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ وزیراعظم گوادر میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گوادر فری زون کا افتتاح کیا۔ بلوچ عمائدین، طلبہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچ عسکریت پسندوں سے بات چیت کا عندیہ دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پاکستان کا سوچے گا وہ بلوچستان کا بھی ضرور سوچے گا۔ بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے بھی بات چیت کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ کچھ ناراض بلوچ گروپ سیکیورٹی فورسز کیخلاف ہتھیار اٹھا کر عسکری کارروائیاں کرتے ہیں۔ جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری بھی بڑی تعداد میں جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو پرانی حکومتوں سے رنجشیں ہوں اور بھارت انہیں یہاں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کرے۔ لیکن اب وہ حالات نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں