جو ڈیشل کمیشن،بلوچستان ہا ئیکورٹ چیف جسٹس کےلیےنعیم اختر افغان کے نام کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی سفارش کر دی ہے جو ڈیشل کمیشن کا ا جلاس چیف جسٹس گلزارا حمد کی زیرصدارت ہوا جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس نعیم ا ختر افغان کے نام کی منظوری دی گئی جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا ہےجسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اس سے پہلے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کر چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں