حجاج کے آخری قافلے کا طوافِ وداع جاری

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں حجاج کے آخری قافلے کا طوافِ وداع جاری ہے۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد حجاج اپنی منزلوں کو لوٹیں گے۔ وزارت حج و عمرہ کی انتظامیہ بسوں سےحجاج کرام کو مختلف پوائنٹس تک پہنچائے گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حرم شریف میں نمازیوں کی تعداد میں کمی دیکھنے کی ملی جبکہ خانہ کعبہ اور حطیم کی سینی ٹائزنگ مکمل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں