حساس اداروں نے راولپنڈی اسلام آبادسےبھارتی جاسوس پکڑ لیا

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی اسلام آباد کے حساس علاقوں کی چالیس سال تک جاسوسی کرنے والے بھارتی جاسوس کو حساس اداروں نے حراست میں لے لیا ملزم امجد  سرکاری اسکول میں استاد کے فرائض بھی ادا کررہا تھا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے گاؤں گرجا میں امجد نامی شخص مقا می سکول میں گزشتہ 27سال سے استاد کے فرا ئض سرانجام دے رہا تھا

گزشتہ روز مقامی لوگوں نے گرجا گاؤں کی جامعہ مسجد میں شک پڑنےپر اس شخص کو پکڑ لیا کیونکہ اس کے اطوار مسلمانوں والے نظر نہیں آئے اس کومسلمانوں کی عبادت کا صیح طریقہ کار بھی نہیں پتہ تھا جب مقامی لو گوں نے اس کے خاندان اورگھر بار کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو وہ کو ئی جواب نہ دے سکاامجد نامی شخص غیر شادی شدہ تھا اور پاکستان میں وہ کسی طرح بھی اپنی رہائش کا ثبوت نہیں دے سکا جس پر پہلے گاوں کے لوگوں نے گرجا گاؤں کی پولیس چو کی پر اطلاع دی اس کے ساتھ ون فائیو پر کال کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر حساس اداروں کو اطلا ع کی گئی حساس اداروں کے لوگوں نے پولیس کے ساتھ آکر جب امجد نامی شخص سے پو چھ گچھ کی تو وہ کو ئی جواب نہ دے سکا جس پر حساس ادارے اس کو اپنے سا تھ لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں