حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں