حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ دھاندلی کے باوجود ہمارے لوگ جیتے ہیں اور آزاد کشمیر کے بدترین الیکشن میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ  آزاد کشمیر کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی، زیادہ پیسے والا  آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنے گا۔ بدترین الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے عمران خان کا مقابلہ کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پر آنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت پیسوں کی بنیاد پر بننے جارہی ہیں، دھاندلی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بے نقاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں