خطے میں امن وسلامتی کے لیے مل کرکام کرتےرہیں گے،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

اسلام آباد (نیوزٹویو)سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گےعلاقائی معاملات پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہم آہنگی ہے اور دونوں ممالک سمجھتے ہیں کہ پرامن خطے کے لیے سکیورٹی اور استحکام بہت اہم ہے۔جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہےمنگل کوپاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ منگل کو ہونے والے ’مذاکرات میں یمن، افغانستان، کشمیر اور فلسطین جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام امور پر مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ خواہ جموں و کشمیر کا مسئلہ ہو، یا فلسطین کا ہم نے اپنے موقف کو کوارڈنیٹ کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نےسعودی معیشت کے لیے پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی ہم منصب سے انہوں نے اس پر بھی بات کی ہے کہ کس طرح ہم کمیونٹی کو دستیاب مواقع کو وسعت دیں سکیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہو ئے بتایا کہ ہمارے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئےہم نے اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری کو بڑھانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا دونوں ملک میڈیا اور انفارمیشن کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وژن 2030 تبدیلی کا مظہر ہے ہم تہذیبی روابط کا فروغ چاہتے ہیں اور مذہبی تعلقات کے ساتھ ساتھ کلچرل تعلقات کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیرخارجہ شا ہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سپریم رابطہ کونسل کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے احسن اقدام قرار دیاشاہ محمود قریشی نے کہا  کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔سعودی وزیر خارجہ کی وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا وزارت خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں