داسوواقعہ میں دھماکہ خیز مواد کے شواہد،دہشتگردی کا امکان،فوادچوہدری

تاشقند(نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر اپنے ٹویٹ میں داسوواقعہ میں بس کے اندر دھماکے خیز مواد ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ داسو واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں دحماکہ خیز مواد کے شواہد ملے ہیں دہشت گردی کے ا مکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔داسو واقعہ کی تحقیقات کی وزیراعظم خودنگرانی کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے  کہا کہ چین اورپاکستان دہشتگردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔ اس واقعے کے بعد ہم چینی سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اورچین کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں