داسوڈیم کی تعمیراتی چینی کمپنی کے تمام پا کستانی ورکرزکے کنٹریکٹ منسوخ ,کام روک دیا

اسلام آباد (نیوزٹویو) چینی کمپنی نے داسو ڈیم کے چینی عملے پر ہونے والے حملے کے بعد منصوبے پرکام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کے کنٹریکٹ ختم کردیے ہیں چینی کمپنی کی جانب  کنٹریکٹ کے خاتمے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیم پر آپریشن اور دیکھ بھال کرنے والوں کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ورکرز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزرات آبی وسائل نے اس کی تصدیق کی ہے اوروضاحت کی ہے کہ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے کام روکا گیا ہے جس کی وجہ تمام ورکرز کے کنٹریکٹ منسوخ ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر کام دوبارہ بحال ہو جائے گا وازرت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے پراجیکٹ منسوخ نہیں کیا گیا صرف ورکرز کے کنٹریکٹ ہی منسوخ ہوئے ہیں۔

 چینی کمپنی نے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کے نوٹیفیکیشن میں اس کی و جہ لکھتے ہو ئے کہا ہے کہ  چودہ 14جولائی کو ہونے والے دھماکے سے شدید نقصان پہنچا جس کے باعث داسو ڈیم پر کام روکنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں